جوہر ٹاﺅن بم دھماکا کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، ملزموں کو بڑی سزا

Jan 12, 2022 | 19:57:PM
عدالت، جوہر ٹائون بم دھماکا کیس، فیصلہ سنا دیا
کیپشن: انسداد دہشتگردی عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسداددہشتگردی عدالت نے جوہر ٹاﺅن بم دھماکا کیس کا فیصلہ سنا دیا۔جوہر ٹاﺅن دھماکے میں ملوث4 ملزموں کو سزائے موت سنا دی گئی ،عدالت نے خاتون ملزمہ عائشہ گل کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے میں پیٹرپال، عید گل خان ، عائشہ گل، ضیا اللہ اور سجاد کو سزا سنائی گئی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے فیصلہ سنایا،پراسیکیوٹر عبدالرﺅف وٹو نے ملزموں کیخلاف گواہان پیش کئے ،پراسیکیوشن کے 56 گواہوں نے ملزموں کیخلاف بیانات قلمبند کرائے ،دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اورفرانزک شواہد بھی ریکارڈ پر موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ جھوٹی نکلی۔۔پاؤنڈ گلے پڑ گئے۔۔بیان بدل لیا۔۔FIA کیا کرنے جارہی ہے۔۔؟
ملزموں کیخلاف درج مقدمے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا گیا،سکیورٹی خدشات کے کیس پر تمام کارروائی جیل میں ہوئی ، ملزموں کیخلاف سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راہیں جُدا ۔۔بالی ووڈ کی معروف جوڑی کا بریک اپ ہو گیا