احسن اقبال کا حکومت پر کاروباری طبقے کو بلیک میل کرنے کا الزام

Jan 12, 2021 | 13:16:PM
احسن اقبال کا حکومت پر کاروباری طبقے کو بلیک میل کرنے کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان تحریک جھوٹ کی ہے، لوگوں کو جیل میں ڈال کر ان کی کردار کشی کی جاتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  احسن اقبال نے  حکومت  پر کاروباری طبقے کو بلیک میل کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا  نیب اور ایف آئی اے پاکستان کے بزنس مین کو ہراساں کر رہا ہے جس وجہ سے بزنس مین نے پیسہ کھینچ لیا ہے۔انہوں نے کہا شہزاد اکبر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ، اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا، نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، عمران خان بتائیں، ملکی معیشت کی بربادی کا ذمہ دار کون ہے؟۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ   ڈیڑھ سال پہلے مجھ پر الزام لگایا کہ 70 ارب روپے کمیشن کھائے ہیں، آج تک یہ اس پر جے آئی ٹی نہ بنا سکے۔نارووال سپورٹس منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکے ۔ریفرنس پھر یہ بنایا کہ  اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا ہے۔

احسن اقبال  نے مزید کہا ملتان سکھر موٹروے چین کی حکومت نے بنائی ہے، پاکستان کا پیسہ خرچ نہیں ہوا، آپ ہمارے دوست ملک چین پر الزام لگا رہے ہیں، جس نے پاکستان کا ہاتھ پکڑا، پاکستان کے اندر آپ کے وزیر چین کی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں، یہ پاک چین تعلقات اور دوستی کو سبوتاژ کر رہے ہیںْ