ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئےایک اور بڑی خوشخبری

Feb 12, 2023 | 18:24:PM
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئےایک اور بڑی خوشخبری
کیپشن: ڈرائیونگ لائسنس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے دفاتر آج بھی کھلے ہیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے شہری آج بھی اپنا لائسنس بنوانے آ سکتے ہیں۔ 

  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کے حکم پر شہر کے تمام لائسنس دفاتر چھٹی کے روز بھی کھلے ہیں,سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی لائسنس ٹیسٹنگ سنٹر پر تشریف لاسکتے ہیں,مناواں سنٹر، گریٹر اقبال پارک سنٹر، ڈی ایچ اے سنٹرز کھلے ہیں,لبرٹی سنٹر، ارفع کریم سنٹر اور بحریہ سنٹربھی کھلے ہیں.

تمام شہریوں کو عزت دی جائے گی, نارواسلوک اور کرپشن میں ملوث اہلکار سیدھےگھر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں زلزلہ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

 دوسری جانب  آئی جی پنجاب کی ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے عمل کو آسان ترین بنانے کیلئے جدید ایپ تیار اور جلد از جلد لانچ کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے ٹریفک چالان کوٹے کی شرط ختم کردی،دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوشگوار رویہ اور ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے میں وارڈنز کی مہارت ہی انکی کارکردگی جانچنے کا معیار ہو گی۔

تعلیمی اداروں اور دفاتر میں ٹریفک موبائل ٹیموں کے وزٹ کا ہفتہ وار شیڈول باقاعدگی سے جاری کیا جائے،ٹریفک موبائل ٹیموں کے وزٹس کا مقصد شہریوں اور طلباء کو دفاتر کے باربار چکر لگانے کی زحمت سے بچانا ہے۔