(ویب ڈیسک) کوہاٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق واقعہ کوہاٹ میں تھانہ صدرکی حدود جرما پل کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی نے 6 سالہ بچے کی جان لے لی
پولیس کے مطابق خواجہ سرا پروگرام سے واپس پیدل اپنےگھر جا رہے تھے، پولیس نے لاش اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔