سیالکوٹ ضمنی معرکہ:الیکشن مہم میں حصہ لینے پر عثمان ڈار کو نوٹس

Feb 12, 2021 | 12:31:PM
سیالکوٹ ضمنی معرکہ:الیکشن مہم میں حصہ لینے پر عثمان ڈار کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا دنگل19 فروری کو ہوگا،معاون خصوصی عثمان ڈار کو انتخابی مہم میں حصہ لینا مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں انتخابی امیدوار کے ہمراہ موجودگی کو الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔معاون خصوصی عثمان ڈار کو جاری کئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی عہدہ رکھتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ کیوں لیا ؟ عثمان ڈار ذاتی حیثیت میں ڈسکہ کے مقامی آفس پیش ہوکر وضاحت دیں۔

واضح رہے این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات کی مہم جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے ارکان انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ انتخابی مہم میں اپوزیشن جماعتوں کے منتخب ارکان اسمبلی بھی شرکت کرچکے ہیں  جن میں احسن اقبال، رانا ثنااللہ،جاوید لطیف اور خرم دستگیر شامل ہیں۔یاد رہے کہ این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 19 فروری کو ہوگا۔  تحریک انصاف کی ٹکٹ پر علی اسجد ملہی میدان میں اتریں گے۔