موسم سرما ، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

چھٹیاں 18 دسمبر سے 1 جنوری تک ہونگی،سی ای او ایجوکیشن

Dec 12, 2023 | 10:05:AM
موسم سرما ، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو موسم سرما کی  تعطیلات کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات جاری کردی۔
 سی ای او ایجوکیشن پرویزاختر کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 18 دسمبر 2023 سے ہونگی،چھٹیاں 1 جنوری 2024 تک جاری رہیں گی، سکول 2 جنوری 2024 کو دربارہ تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کھلیں گے۔

موسم سرما کی تعطیلات کے دوران سکول مکمل بند ہوں گے،دوران تعطیلات امتحانات لینے پر پابندی ہوگی،سکولوں میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو بلانے پر بھی پابندی ہو گی۔ اس حوالے سے ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں: امن دشمنوں کا وار چل گیا،صبح سویرے افسوسناک خبر آ گئی