کورونا کی موجودہ لہر گزشتہ سے تین، چار گنا بڑی ہو سکتی، عذرا پلیچو

Dec 12, 2020 | 23:41:PM
کورونا کی موجودہ لہر گزشتہ سے تین، چار گنا بڑی ہو سکتی، عذرا پلیچو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر جون جولائی کے مقابلے میں تین سے چار گنا بڑی ہو سکتی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں یومیہ سولہ سے اٹھارہ ہزار تک ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، کراچی میں 237 وینٹی لیٹر، 828 ایچ ڈی یو بیڈ اور آئیسولیشن وارڈز میں 1536 کی سہولت موجود ہے۔
خیال رہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 624 متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 359 ہو گئی ہے جبکہ 3 ہزار 149 اموات ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 769 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 90 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے ایک ہزار289 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 83 ہو گئی ہے۔