ایک ہفتے میں کتنی مہنگائی ہوئی؟؟رپورٹ جاری 

Aug 12, 2022 | 21:41:PM
مہنگائی میں اضافہ
کیپشن: اشیا خورو نوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایک ہفتے میں 26 اشیاءکی قیمتیں بڑھ گئیں،ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37.69 فیصد تک جا پہنچی،ایک ہفتے میں 26 اشیاءکی قیمتیں مزید بڑھ گئیں،آٹا، ٹماٹر، آلو، دالیں، لہسن، انڈے، تازہ دودھ، دہی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہو گیا۔حالیہ ہفتے بیس کلو آٹا 48 روپے کے اضافے کے ساتھ 1220.95 روپے کا ہو گیا۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت 83 روپے سے بڑھ کر 91.49 روپے تک ہو گئی،نمک، گڑ اور آلو کی فی کلو قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،دال مونگ فی کلو 6.5 روپے، دال مسور 7 روپے مہنگی ہو گئی،ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 16 اشیاءکی قیمتوں میں کمی جبکہ 9 کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ نےبنی گالاپر ریڈسے روک دیا