سپریم کورٹ:شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی فروخت کی مشروط اجازت

Aug 12, 2021 | 11:47:AM
سپریم کورٹ:شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی فروخت کی مشروط اجازت
کیپشن: سپریم کورٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی فروخت کرنےکی مشروط اجازت دے دی۔ 

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق حکومتی اپیل پر سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے کیس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیا،لاہور ہائیکورٹ کو درخواستوں پر 15 دن میں فیصلے کی ہدایت کر دی،عدالت  نے حکم دیا کہ حکومت اور شوگر ملز مالکان کی مقرر کردہ ریٹ میں فرق پر مبنی رقم ہائیکورٹ میں جمع ہوگی،  شوگر ملز ایکس مل ریٹ میں فرق پر مبنی رقم رضاکارانہ طور پر جمع کرائیں گی۔  ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کا ایکس مل ریٹ 84 اور شوگر مل مالکان کا 97 روپے ہے۔ عدالت نے کہا کہ شوگر ملز کی طرف سے صرف مچلکے جمع کرانا کافی نہیں،متعلقہ کین کمشنر چینی کے سٹاک اور فروخت کا ریکارڈ مرتب رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا بھارت کو  اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کا فیصلہ، پاکستان سےرویہ تبدیل کرلیا، عمران خان