کاروباری طبقے کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا،رضا باقر

Aug 12, 2021 | 00:12:AM
کاروباری طبقے کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا،رضا باقر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ کاروباری طبقے کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں رضا باقر نے کہا کہ آج کی دنیا میں کوئی ملک ڈیجیٹلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی اے سے آخری ملاقات دو سال پہلے ہوئی تھی، دو سال پہلے شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد تھی۔
گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ اس وقت شرح سود سنگل ڈیجٹ کرنےکی سفارش کی جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ 2 سال میںسٹیٹ بینک نے اپنی سکیمز کے ذریعے کاروباری طبقے کی معاونت کی۔رضا باقر نے یہ بھی کہا کہ سٹیٹ بینک کا محور ہی کاروباری طبقے کی اعانت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز مجرم اور ضمانت پر رہا ہیں، بیرون ملک گئیں تو واپس نہیں آئینگی: شہزاداکبر