ملالہ یوسفزئی کاکراچی میں گورنمنٹ ایلمنٹری کالج کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں ملالہ یوسف زئی کا عزیز آباد میں قائم گورنمنٹ ایلمنٹری کالج کا دورہ،ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ گلوکار شہزاد رائے و دیگر شخصیات نےبھی شرکت کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالج میں دورے کے دوران پولیس رینجرز اور حساس اداروں کی جانب سے سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا،ملالہ یوسف زئی نے تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے کالج انتظامیہ سے گفتگو کی،پاکستان میں تعلیم اداروں کو مزید تیز تر کرنے کے حوالے سے بات کی گئی،ملالہ یوسف زئی نے کالج میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا،سخت سیکورٹی کے حصار میں واپس چلی گئیں۔