صارفین ہو جائیں تیار ، بجلی مہنگی کرنے کی تجویز کابینہ میں پیش کی جائے گی

Oct 11, 2022 | 11:35:AM
صارفین ہو جائیں تیار ، بجلی مہنگی کرنے کی تجویز کابینہ میں پیش کی جائے گی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کراچی کیلئے بجلی51پیسے مہنگی کرنے کی تجویز آج کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے یونیفارم ٹیرف کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی تجویز  کی گئی ہے اور ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے تحت فیصلہ کیا جائے گا ۔کابینہ میں درآمدی یوریا کی قیمت مقرر کرنے کی تجویز بھی آج پیش کی جائے گی ۔

برآمدی شعبے کیلئے مسابقتی نرخ پر بجلی کی سمری بھی آج کابینہ میں پیش  کی جائے گی،پانچ برآمدی شعبوں کیلئے بجلی 19.99روپے فی یونٹ پر فراہم کی جائے گی ۔رعایتی نرخوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے 30 جون 2023 کیلئے ہوگا  ۔

واضح رہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گذشتہ روز تجویز کی منظوری دی تھی  اور  درآمدی یوریا کے50کلو تھیلے کی قیمت2150 روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔