صنم جاوید کا 3 روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور

Nov 11, 2023 | 16:19:PM
 انسداد دہشت گردی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کا 3 روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) انسداد دہشت گردی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کا 3 روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسداد دھشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی نئے مقدمے میں  جسمانی ریمانڈ کیلئے سماعت ہوئی، انسداد دھشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ 

پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر اور تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ 

مزید پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتقال کے باعث 3 روزہ سوگ کا اعلان

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ  صنم جاوید اور دیگر کارکنان نے زمان پارک کے باہر پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔   ملزمہ نے دیگر افراد کے ساتھ  مل کر زمان پارک میں ڈی آئی جی پر تشدد کیا گیا، پولیس کی گاڑیاں جلائی گئی۔ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملزمہ کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ملزمہ نے دیگر افراد کے ساتھ ملزمان زمان پارک میں افسران پر تشدد کیا۔