ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔آسٹریلیا پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

Nov 11, 2021 | 18:37:PM
سیمی فائنل، آسٹریلیا، پانچ وکٹوں سے شکست
کیپشن: آسٹریلوی کھلاڑی پیچھے شاٹ کھیلتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا پاکستان  کوپانچ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے176رنز بنائے ۔۔ آسٹریلیا کو جیت کیلئے177رنز کا ہدف ملا۔ 

پاکستان کی جانب سے  محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52گیندوں پر 67رنز بنائے ۔۔ان کی اننگز میں 4چھکے اور 3چوکے شامل تھے ۔فخرزمان  نے32 گیندوں پر55 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ۔ بابر اعظم نے 39رنز بنائے ۔شعیب ملک صرف ایک رن بنانے میں کامیاب ہوئے ۔آصف علی بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوگئے۔

 آسٹریلیا کی جانب سےمچل سٹارک نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ پٹ کیومن اورزمپا نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

پاکستان کے 177رنز کا ہدف  آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنرنے 49رنز بنا ئے ، مارکس اسٹوئنس نے 40 اور میتھیو ویڈ41رنز کی اننگز کھیلی۔ مچل مارش 28رنز بنا کر چلتے بنے ۔  ارون فنچ بغیر کوئی رن بنائے  شاہین شاہ آفریدی کی بال پر آؤٹ ہو گئےجبکہ میکسول 7اور سٹیون سمتھ نے 5رنز بنائے ۔
پاکستان کے شاداب خان نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے  صرف 26رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی  جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پاک آسٹریلیا بڑا ٹاکرا۔۔بکیوں کا فیورٹ کون ؟؟