سابق وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا

May 11, 2023 | 16:43:PM
سابق وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سپیرم کرٹ میں پیش کر دیا۔ سابق وزیراعظم کو عقبی گیٹ سے رینجرز اور اسلام پولیس کی حفاظت میں لایا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

 عمران خان کے ہمراہ رینجرز اور پولیس کی بھاری گاڑیاں ہمراہ تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو بلٹ پروف مرسڈیز گاڑی میں سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا۔ عمران خان کو ججز گیٹ سے سپریم کورٹ لایا گیا ۔پولیس نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر شاہرہ دستور کو بند کر دیا۔ ایوان دستور پر سکیورٹی کے لیے ڈرون سے بھی مانیٹرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جس طریقے سے گرفتار کیا گیا اس کا دفاع ممکن نہیں: سپریم کورٹ

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، عمران خان کو خفیہ طریقے سے سپریم کورٹ لے  جانے پر مشاورت، آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک افسران کو روٹ طے کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دیں، عمران خان کو پولیس اود رینجز کہ سیکورٹی حصار میں سپریم کورٹ پہنچانے پر اتفاق۔ 

سپریم کورٹ میں عمران خان کی رہائی سے متعلق کیس پر سماعت، سپریم کورٹ کے لان کلیئر کروا دیئے گئے، لان میں موجود ملازمین کی بڑی تعداد کو سپریم کورٹ کے اندر بھیج دیا گیا، سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی، سپریم کورٹ احاطے میں پولیس کی مزید نفری تعینات، کمرہ عدالت نمبر ایک میں آڈیو سسٹم چیک کیا جارہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے،  سپریم کورٹ میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مجرم کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا جس نے 6 ارب چوری کیے، مریم اورنگ زیب

عمران خان کی سپریم کورٹ پیشی پر شاہراہ دستور پر سکیورٹی الرٹ، رینجرز ، ایف سی اور پولیس نے پوزیشن سنبھال لی، پاک فوج کا بھی شاہراہ دستور پر فلیگ مارچ، عمران خان کو کچھ دیر میں سپریم کورٹ پیش کیا جائے گا۔

دسری جانب سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کی آمد پر کوئی سیاسی رہنما یا کارکن سپریم کورٹ نہ آئے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ فیصلہ آج ہی سنائیں گے۔