خواتین ہوشیار۔۔۔ کیمیکل والی مہندی استعمال کرکے عید خراب نہ کریں

May 11, 2021 | 13:24:PM
خواتین ہوشیار۔۔۔ کیمیکل والی مہندی استعمال کرکے عید خراب نہ کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عید الفطر خوشیوں  کا تہوار ہے اور  اس موقع پر خواتین کا ہاتھوں پر مہندی لگانا ایک روایت ہے اور  پاکستانی خواتین مہندی کے بغیر عید کو  ادھورا سمجھتی ہیں۔ لیکن آج کل بازاروں میں انتہائی ناقص مہندی فروخت ہو رہی ہے جس کے لگانے پر ری ایکشن ہونےسے عید کا سارا مزا خراب ہو جاتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق زیادہ تر خواتین کیمیکل سے تیار کردہ مہندی لگاتی ہیں تاکہ اس کا گہرا رنگ چڑھ سکے ۔ حالیہ دنوں میں بازار سے ملنے والی کیمیکل والی مہندی نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ہے اور یہ جلد کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے۔کیمیکل سے بنی مہندی سے جلد جلنا،چھالے پڑنے اور الرجی ہونا عام علامات ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین معیاری مہندی استعمال کریں، اگر ہو سکے دیسی مہندی لے کر اسے گھر پر بنا کر استعمال میں لایا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈانسر نورا فتحی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر چھا گئیں