سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان سیاست میں ڈیبیو کیلئے تیار

Mar 11, 2024 | 10:30:AM
بھارتی آلراؤنڈر یوسف پٹھان سیاست میں ڈیبیو کیلئے تیار
کیپشن: یوسف پٹھان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ہندوستانی کرکٹر یوسف پٹھان برہام پور سے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے امیدوار کے طور پر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پارٹی رہنما ممتا بنیرجی نے مغربی بنگال کی تمام 42 نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جن میں یوسف پٹھان کا نام بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیے: اذہان مرزا ملک اپنی والدہ ثانیہ مرزا کے نقشِ قدم پر چل پڑے

یوسف پٹھان کے بھائی عرفان پٹھان نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں اپنے بھائی کو مبارکباد دی اور ان کے سیاسی سفر میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مختلف مراحل میں اپریل اور مئی میں ہوں گے جس کا باقاعدہ اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ یوسف پٹھان نے 57 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور 27 کی ایوریج سے 810 رنز بنائے جبکہ انہوں نے 22 ٹی 20 انٹرنیشنل مچیز بھی کھیلے جن میں انہوں نے 236 رنز بنائے۔