انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے برطانیہ فرانس کو 478 ملین پاونڈز ادا کرنے پر رضامند

Mar 11, 2023 | 00:24:AM
انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے برطانیہ فرانس کو 478 ملین پاونڈز ادا کرنے پر رضامند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے  غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخلے سے روکنے کیلئے فرانس کو 478 ملین پاونڈ دینے کی رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج پیرس میں مذاکرات کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ساحل سمندر میں  انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے مزید 500 پولیس اہلکار تعینات کرنے وعدہ کیا ہے جس کے بعدلے برطانوی حکومت  5 سو ملین کے قریب پاونڈ ادا کرے گی ۔ 

رپورٹ کے مطابق دونوں حکومتی عہدیداروں میں اتفاق ہوا ہے کہ فرانسیسی صدر ایک نیا حراستی مرکز کھولیں گے جس سے فرانسیسی بارڈر فورس کو انسانی سمگلنگ میں مصروف لوگوں سے نمٹنے میں مدد   ملے گی ، نصف بلین پاؤنڈز کے عوض فرانس غیر قانونی ہجرت کے لیے وقف ایک نیا، اعلیٰ تربیت یافتہ اور مستقل موبائل پولیسنگ یونٹ بھی تشکیل دے گا۔

برطانوی اور فرانسیسی افواج کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھانے کے لیے اعلیٰ درجے کے ڈرونز، ہیلی کاپٹرز، طیارے اورنگرانی کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، برطانوی حکومت فرانس کو رقم 3قسطوں میں ادا کرے گی ،2023-24 میں 124 ملین پاؤنڈ، 25-2024 میں 168 ملین اور 2025-6 میں 184 ملین پاونڈ منتقل کیے جائیں گے ۔