جے 10 سی طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت

Mar 11, 2022 | 13:06:PM
جے 10 سی طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت
کیپشن: جے 10 سی طیارہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جے 10 سی طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے شرکت کی،سربراہ پاک فضائیہ نے عمران خان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہوں کے علاوہ  چینی سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

 خیال رہے جے 10 سی طیارے کا انجن چینی ساخت ہوگا۔ جے ٹین سی میڈیم ویٹ فائٹر کومبیٹ ایئر کرافٹ ہے اور سنگل انجن طیارہ ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر اور جے ٹین سی کا تقابلی جائزہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ دونوں طیارے الگ الگ بہترین خصوصیات کے مالک ہیں۔ جے ٹین سی اس وقت ایف 16 بلاک 70 72 کے ہم پلہ ہیں۔

پاکستان کے پاس جو ایف 16 ہیں ان کا تعلق بلاک 52 پلس سے ہیں،جے ٹین سی کے نام میں شاید ایف کا اضافہ کیا جائے کیونکہ پاکستان کے بیشتر طیاروں میں ایف آتا ہے۔ یہ 4.5 پلس پلس جنریشن طیارہ ہے۔ یہ چین کی ایئر فورس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس کا انجن چینی ساختہ ہے جس میں ڈبلیو ایس ٹین بی یا ڈبلیو ایس ٹین سی نصب ہو گا۔ اس کے ریڈار میں 1400ٹی آر ایم ہیں جبکہ رفال کے ریڈار آر بی ای ٹو میں یہ 1200 ہیں۔ اس میں فضا سے فضا، فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں سیاسی ہلچل ۔۔علیم خان کی نوازشریف سے طویل ملاقات