کورونا ویکسین ذخیرہ ،پاکستان نے یو سی سی سٹوریج سسٹم حاصل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے فائزر کورونا ویکسین ذخیرہ کرنے کیلئے جدید ترین الٹراکولڈ چین سٹوریج سسٹم حاصل کرلیا ہے، عالمی ادارے یونیسیف نے پاکستانی حکومت کو الٹرا کولڈ چین فریزر مفت فراہم کئے ہیں۔
وزارت صحت کے ذرائع کےمطابق الٹرا کولڈ چین سٹوریج فریزر پاکستان پہنچ گئے ہیں، یو سی سی فریزربذریعہ بحری جہازکراچی پہنچے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیسیف نے پاکستان کو23 الٹراکولڈ چین فریزر مفت فراہم کئے ہیں، اےڈی بی نےفریزرکیلئے یونیسیف کو سپورٹ گرانٹ فراہم کی تھی۔یو سی سی فریزرمیں فائزرکوروناویکسین ذخیرہ کی جائےگی،فریزرمیں منفی 80 سینٹی گریڈپرسٹوریج ہوگی جبکہ پاکستانی کولڈچین سسٹم منفی20گریڈپرویکسین سٹوریج کاحامل ہے۔جدید ترین ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وفاق اور صوبوں میں رکھے جائیں گے۔