یمن کے ساحل پر کشتی الٹ گئی، 38 تارکین وطن ہلاک

Jun 11, 2024 | 08:52:AM
یمن کے ساحل پر کشتی الٹ گئی، 38 تارکین وطن ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)یمن کے قریب سمندری حدود میں  افریقہ سے آنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 38  تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والی بدقسمت کشتی پر 250 سے زائد صومالی تارکین وطن سوار تھے، جو سمندری راستے کے ذریعے بہتر زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جا رہے تھے۔

کشتی کو حادثہ یمن کے صوبے شبوا کے ساحل کے قریب پیش آیا، حادثے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 28 خواتین بھی شامل ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ماہی گیروں اور مقامی لوگوں نے 78 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا جبکہ کشتی میں سوار مزید 100 کے قریب افراد سمندر میں لاپتا ہوگئے، کشتی کو حادثہ زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: شکر گڑھ :بھارتی ساختہ بم ناکارہ بنا کر بڑی تباہی سے بچالیا گیا

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، واقعے سے متعلق اقوام متحدہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال افریقہ سے 97 ہزار تارکین وطن یمن پہنچے تھے۔