شہباز شریف کی کابینہ کی نصف سنچری مکمل

Jun 11, 2022 | 15:06:PM
وزیراعظم شہباز شریف،وفاق کابینہ،معاونیں خصوصی
کیپشن: نئے تعینات تمام 4 معاونین خصوصی کو قلمدان نہیں دیا گیا: نوٹیفکیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) حکومت کے کفایت شعاری کے دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے نصف سنچری مکمل کرلی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کے 4 نئے معاونین خصوصی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹر حافظ عبد الکریم، رکن قومی اسمبلی جنید انور، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید عالم کو معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں توسیع کا دوسرا مرحلہ

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت 13جون کو  بجٹ پیش کریگی

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے تعینات تمام 4 معاونین خصوصی کو قلمدان نہیں دیا گیا، سینیٹر حافظ عبد الکریم کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ باقی تعینات نئے 3 معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

خیال رہے وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 52 ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم کے کابینہ میں وفاقی وزراء 34، وزرائے مملکت 6 ہیں۔ وزیر اعظم کے 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی ہیں۔