آئی ایم ایف پروگرام نہ ملا تو۔۔ وزیرخزانہ نے خبردارکردیا

Jun 11, 2022 | 13:10:PM
آئی ایم ایف پروگرام نہ ملا تو!۔۔ وزیرخزانہ نے خبردارکردیا
کیپشن: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اب پٹرول اور ڈیزل پر کوئی سبسڈی نہیں دینگے ، بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق مقامی قیمتیں رکھیں گے۔

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس دونوں کا آپشن ہے ۔دیکھیں گےلیوی لگائیں یا سیلز ٹیکس۔

وفاقی وزیر خزانہ نے خبردار کیا کہ اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ ملا تو ڈیفالٹ کے علاوہ کوئی  چارہ نہیں ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ  اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر جاتی ہیں تو آسانی ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک پر اعتماد ہے، انہیں مشورہ نہیں دینگے، مالیاتی پالیسی ٹھیک جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت 13جون کو بجٹ پیش کریگی