سی پیک منصوبوں کیلئے 87 ارب ،بجلی گیس سبسڈی کیلئے 682 ارب روپے مختص 

Jun 11, 2021 | 21:48:PM
سی پیک منصوبوں کیلئے 87 ارب ،بجلی گیس سبسڈی کیلئے 682 ارب روپے مختص 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مالی سال 2021-22 کے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے 87 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جمعے کو جاری اعداد و شمار کے مطابق سی پیک کے مغربی روٹ کےلئے 42 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں دھابیجی، رشکئی، فیصل ا?باد اور بوستان زونز کے قیام کے لیے 7 بلین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
 نئے مالی سال 2021-2022 میں عوام کو 682 ارب روپے کی سبسڈی دی جائےگی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی، گیس اور کھانے پینے کی اشیا کی چیزوں پر عوام کو سبسڈی ملے گی۔