اسد عمر سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی ملاقات۔۔ مختلف امورپر گفتگو 

Jun 11, 2021 | 18:34:PM
 اسد عمر سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی ملاقات۔۔ مختلف امورپر گفتگو 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کا کہنا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے مسائل کے لئے تعاون جاری رہے گا اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصا آزاد کشمیر میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور آزاد کشمیر کے انتخابات کی روشنی میں ویکشینیشن کے عمل کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر اسد عمر کو بتایا کہ کورونا کی صورتحال پہلے کی نسبت بہت بہتر ہے۔ وفاقی ، صوبائی اور علاقائی حکومتوں کی باہم مربوط پالیسیوں کی بدولت آزاد کشمیر بھی دوسرے علاقوں کی طرح بہت حد تک کورونا وبا کی تباہی سے محفوظ رہا ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں بڑے ویکسینیشن سنٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائے گی۔وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر میں انتخابات سے قبل ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بعد ازاں اپنے ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہاکہ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن کو مزید تیز کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ ۔۔8487 ارب کا وفاقی بجٹ پیش