منی لانڈرنگ کیس، چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی ) ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ نے پرویز الہی ٰکو 5 لاکھ روپے کےضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے پرویز الہٰی کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:شوہر کے پیسوں سے افسر بننے والی لڑکی نے شوہر کو ہی چھوڑ دیا
اس سے قبل عدالت نے ایف آئی اےسے ریکارڈ طلب کیا تھا جو وہ نہ پیش کر سکا، عدالت نے ریکارڈ نہ پیش ہونے پر درخواست کو انتظار میں رکھ لیا تھا اور اب سماعت کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کو ضمانت دے دی ہے ۔
عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو تفتیشی افسر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا بینکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، واضح رہے کہ ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کو منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا تھا،پرویز الہی اور دیگر پر منی لانڈرنگ اور مشکوک بینکنگ ٹرانزیکشنز کا الزام ہے۔