نگران حکومت نےچھ ہسپتالوں کیلئے دو ارب تیس کروڑروپے جاری کردیئے

Jul 11, 2023 | 13:26:PM
 نگران حکومت نے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر کرنے کے منصوبہ پر وزیراعلی محسن نقوی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے 6 بڑے ہسپتالوں کو ہنگامی بنیادوں پر 2 ارب 30 کروڑ جاری کر دیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران حکومت نے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر کرنے کے منصوبہ پر وزیراعلی محسن نقوی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے 6 بڑے ہسپتالوں کو ہنگامی بنیادوں پر 2 ارب 30 کروڑ جاری کر دیا گیا۔ 

ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت کے لیے 2 ارب 30 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں ۔

میو ہسپتال کے انفراسٹرکچر اور ایمرجنسی بلاک کی ری ویمپنگ کے لیے 50 کروڑ،  چلڈرن ہسپتال کو 30 کروڑ جنرل کو 50 کروڑ اور جناح ہسپتال کو 40 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے۔

مزید پڑھیں:  لبرٹی گول چکر پر 500 فٹ لمبا پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ

ہسپتالوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے خود ہسپتالوں کے دورے بھی کیے تھے۔ 

حکام کے مطابق اگست تک ہسپتالوں کی عمارتوں پر تعمیر ومرمت کا کام شروع کردیا جائے گا۔