سونا پھر سے مہنگا، فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ

Jan 11, 2024 | 17:28:PM
سونا پھر سے مہنگا، فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں سونا پھر سے مہنگا، فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں، آج (جمعرات) 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ ‏10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 171 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ کی سمگلنگ بڑھنے لگی، خزانے کو کتنے نقصان کا خدشہ لاحق؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے کے بعد دو ہزار 52 ڈالر ہوگئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت 2 ہزار 650 روپے فی تولہ کی سطح پر مستحکم ہے۔