لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے

Jan 11, 2024 | 14:35:PM
لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، باغوں کے شہر لاہور اور  پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ استغفراللہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، آفسز اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش افغانستان تھا جبکہ 313 کلو میٹر تھی، اسلام آباد میں زلزلہ کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ، ملک کے دیگر شہروں خوشاب، میانوالی، سرگودھا،کوہاٹ ، شبقدر ایبٹ آباد اور لوئر دیر میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت زیادہ نہیں تھی تاہم اس کا دورانیہ طویل رہا جو 23 سیکنڈز تک بتایا گیا ہے، آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ ، 2 افراد ہلاک 16 تاحال لاپتہ

پاراچنار شہر سمیت ضلع بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ,زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں اور کاروباری اداروں سےباہر نکل آئے، حافظ آباد ،گوجرانوالہ ،منڈی بہاوالدین ،شکرگڑھ ،ڈسکہ ،گجرات ،کھاریاں ،لالہ موسیٰ اور گلگت، گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، مظفرآباد اور اسکے گردونواح ،میرپور آذادکشمیر و گردونواح ، باغ آزاد کشمیر  میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ،عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر  نکل آئے ، تاحال کہیں سے بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،سانگلہ ہل شہر آور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری،اٹک شہر اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ۔