حکومتی کوششوں کے باوجود ڈالر کی رفتار کم نہ ہوسکی ، روپیہ بے قدر ہوگیا

Jan 11, 2023 | 14:58:PM
حکومتی کوششوں کے باوجود ڈالر کی رفتار کم نہ ہوسکی ، روپیہ بے قدر ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)حکومتی کوششوں کے باوجود ڈالر کی رفتار کم نہ ہوسکی ، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ۔

بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 12پیسے کا اضافہ ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 227.88 روپے سے بڑھ کر 228روپے پر پہنچ گیا ،ماہرین نے کہا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت آغاز ہوا ۔100 انڈیکس 60 پوائنٹس اضافے سے 40861 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی بینک نے مشکل میں پھنسی پاکستانی معیشت کا پول کھول دیا ہے ورلڈ بینک  کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور ملک میں مہنگائی 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر ہے۔

 عالمی بینک نے عالمی معاشی اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین روس جنگ سمیت کئی وجوہات کے باعث عالمی معیشت کو سست روی کا سامنا ہے۔رپورٹ میں پاکستان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے، اس سے پہلے عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی پیش گوئی کی تھی۔