ٹرمپ کو ہٹاؤ،ڈیموکریٹس نے مواخذے کی تحریک پیش کردی

Jan 11, 2021 | 22:35:PM
ٹرمپ کو ہٹاؤ،ڈیموکریٹس نے مواخذے کی تحریک پیش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈیمو کریٹس کا ٹرمپ پر لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام۔ ڈیمو کریٹس کا ٹرمپ کو آرٹیکل 25 کے تحت ہٹانے کا مطالبہ۔
تفصیلا ت کے مطا بق ڈیموکریٹس کاکہنا ہے کہ نائب صدر مائیک پنس آرٹیکل 25 کے تحت ٹرمپ کو ہٹائیں، ٹرمپ کو ہٹانے کے حوالے سےمواخذے کی تحریک پیش کر دی گئی۔ ڈیموکریٹس نے امریکی صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اپنے پلان کو حتمی شکل دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو اقتدار سے نکالنے کا حتمی پلان قانون سازوں کے سامنے رکھ دیا جس کے تحت مواخذے سے پہلے ہی ٹرمپ کو صدارتی آفس سے نکالنے کا عمل شروع کیا جائےگا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی کے منصوبے کے مطابق ایوان نمائندگان میں ایک قرارداد پر ووٹنگ کی جائے گی جس کے ذریعے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ٹرمپ کو اقتدار سے نکالنے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔جب کہ اس طریقہ کار کے ناکام ہونے کی صورت میں ڈیموکریٹس ارکان کیپیٹل ہل حملے میں ٹرمپ کے متنازع کردار پر ایک چارج شیٹ پیش کریں گے۔