لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور ، پشاور اور میرپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے جھٹکے۔ شہری کلمہ طیبہ کاوردکرتے گھروں سے نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر تھاجبکہ شدت4.6اورگہرائی60کلومیٹر تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔زخمیوں کو پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد کیلئے داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ دو چھوٹے بچوں کو چلڈرن ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اب انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔