نادرا کی جانب سے اقلیتی برادری کی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا گیا

Feb 11, 2024 | 22:28:PM
نادرا کی جانب سے اقلیتی برادری کی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نادرا کی جانب سے اقلیتی برادری کی رجسٹریشن خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا،نادرا موبائل رجسٹریشن وین کےذریعے یہ خصوصی مہم 12 سے  16 فروری تک  اقلیتی برادری  کی عبادت گاہوں کے دورے کرکے شناختی کارڈ بنائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات کے لئے  مہم کے دوران نادرا موبائل رجسٹریشن وین اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں مثلاً چرچ، مندر، گردوارہ  اور دیگر کے خصوصی دورے کریں گی، موبائل رجسٹریشن وین کے دوروں کا شیڈول نادرا کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر فراہم کر دیا گیا ہے،اقلیتی برادری کے افراد اپنے علاقے کے شیڈول کے مطابق موبائل رجسٹریشن وین پر آئیں اور اپنا شناختی کارڈ بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ این اے 15 مانسہرہ؛نوازشریف کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا پر تحریری حکمنامہ جاری