موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Dec 11, 2023 | 19:26:PM
موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سردا ور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد میں موسم سرداور خشک رہے گا، ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،صبح اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا،مری، گلیات اورگردو نواح میں سرد رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میںنارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں ایسی ہی صورتحال متوقع ہے، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان