ڈالر مہنگا، سٹاک ایکس چینج میں بھی منفی رجحان

Dec 11, 2023 | 19:20:PM
ڈالر مہنگا، سٹاک ایکس چینج میں بھی منفی رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)گرتے سنبھلتے ڈالر کا پلٹ کر وار آسمان کو چھوتی پاکستان سٹاک ایکس چینج کو اچانک ریورس گیئر لگ گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکس چینج میں منفی رجحان کےساتھ کاروبارکااختتام دیکھنے میں آیا ہے ، 100انڈیکس میں 211پوائنٹس کی کمی، ہنڈرڈ انڈیکس 66ہزار 12 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، حصص بازارمیں 33ارب روپےسےذائدمالیت کےایک ارب سےذائدشئیرزکاکاروبارہوا، حصص بازارمیں مجموعی طورپر386کمپنیوں کےشیئرزمیں کاروبارہوا،شیئرمارکیٹ میں 224کمپنیوں کےشیئرزمیں مندی اور159کمپنیوں کےشیئرزمیں تیزی رہی۔ 

انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا  ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 283.87 روپے سے بڑھ کر  283.90 روپے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو ڈالر  284 روپے 75 پیسے پر ہی برقرار رہا  ، اوپن مارکیٹ میں یوروایک  روپے اضافے سے 308 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ ایک روپے کمی سے 359 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 78 روپے پر آگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20  پیسے بڑھ کر 76 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں :بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اور اعلیٰ اقدام