حکومت کاایک اور بڑا اقدام،سیلاب متاثرہ پولیو ورکرز کی امداد کا فیصلہ

Dec 11, 2022 | 19:51:PM
حکومت, اقدام،سیلاب , پولیو ورکرز, امداد, فیصلہ, پریس کانفرنس ,وزیرصحت
کیپشن: وفاقی حکومت لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ پولیو ورکرز کیلئے 25 کروڑ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے ،پولیو ورکرزکی بے شمار خدمات ہیں نظر انداز نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   کہا کہ سیلاب کے دوران پولیو ورکرز کو کافی نقصان اٹھانا پڑا، لیکن ان ورکرز نے نقصانات کے باوجود امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں، پاکستان پولیو پروگرام نے نقصانات کا ایک جامع جائزہ لیا، سیلاب کی تباہی سے 33 ملین افراد اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کی ذدمیں تھا جبکہ تقریباً 12500 پولیو ہیلتھ ورکرز سیلاب سے متاثر ہوئے اور ان پولیو ورکرز کی اکثریت سندھ اور بلوچستان میں ہے،ہماری پہلی ترجیح پولیو ورکرز ہیں کیوںکہ پاکستان کیلئے ان کی بے شمار خدمات ہیں۔

حکومت ملک بھر کے پولیو ورکرز میں تقریباً 250 ملین (25 کروڑ) روپے کے چیک تقسیم کرے گی، ٹھٹھہ میں سیلاب سے متاثرہ فرنٹ لائن ورکرز میں چیک تقسیم کئے جاچکے ہیں، ان ورکرز کے گھر یا تو سیلاب میں بہہ گئے تھے یا جزوی طور پر نقصان پہنچا۔