جنید صفدر کے نکاح میں شرکت کیلئے حکومت سے کوئی درخواست کی نہ کروں گی: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازنے کہاہے کہ جنید صفدر کے نکاح میں شرکت کیلئے حکومت سے کوئی درخواست کی نہ کروں گی۔
مریم نوازنے بیٹے کے نکاح کا دعوت نامہ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے بیٹے جنید صفدر کا نکاح عائشہ رحمان سے بائیس اگست کو ہوگا ،بدقسمتی سے سیاسی انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے میں اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکوں گئی۔
مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ،انہوں نے کہاکہ جب میری والدہ کا انتقال ہوا تو اس وقت میں جیل میں تھی اور اب میں اپنے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہو سکوں گئی۔
نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ میں حکومت کو باہر جانے کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں کروں گی،میں اپنا معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑتی ہوں۔
I was in jail when my beloved mother passed away and now I won’t be able to share my son’s happiness, but, I will NOT make any request to this government for travel abroad. I leave the matter to Almighty Allah. https://t.co/hNXBSpa7yB
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2021
یہ بھی پڑھیں: ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کو ایک نئی شناخت دی ۔۔ عثمان بزدار