بہاولپور میں تقریب ۔۔ کسان کارڈ کا اجرا

Aug 11, 2021 | 20:25:PM
بہاولپور میں تقریب ۔۔ کسان کارڈ کا اجرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولپور میں کسان کارڈ کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چولستان میں بے زمین مکینوں کو 27694 لاٹیں الاٹ کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کسان کارڈ کا اجرا کیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی اس تقریب میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بہاولپور پنجاب کا وہ خطہ ہے جس کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت مسلمہ ہے۔ بہاولپور کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ قیام پاکستان میں ریاست بہاولپور کا کردار تاریخ کا سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا شمار دنیا کی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں میں کیا جاتا ہے۔
 وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جس مقام پر پہنچ چکے ہیں اور جو اہداف حاصل کر چکے ہیں اس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کی غیرمتزلزل قیادت کو جاتا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جا رہا ہے اور انشاءاللہ جلد ہی بہاولپو ر میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کیلئے 35% بجٹ مختص کیاہے ۔جنوبی پنجاب کیلئے 190 ارب روپے کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے اور اب فنڈز منتقل نہیں ہو سکتے۔ اسی طرح پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے اے ڈی پی کی علیحدہ بک مرتب کی گئی ہے۔ 
عثمان بزدار نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے صوبائی ملازمتوںمیں 32%کوٹہ مختص کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ میانوالی اور بھکر کوجنوبی پنجاب کے اس کوٹے میں شامل کرنے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج متعارف کرواےا۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کی مد میں 360ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
 وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان کارڈ خطہ بہاولپور میں زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ پنجاب میں 13 لاکھ 55 ہزار سے زائد کاشتکار کسان کارڈ کیلئے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ کسان کارڈ کو بطور اے ٹی ایم کارڈ استعمال کر کے کاشتکار زرعی مداخل پر فوری سبسڈی لے سکیں گے۔کسان کارڈ کے اجراءسے زرعی پیداوار اورکسان کی آمدن میں اضافہ ہو گا۔
وزیر اعلی نے مزید بتایا کہ زرعی ایمرجنسی کے تحت 300ارب روپے کے میگا پراجیکٹ جاری ہیں۔ ای کریڈٹ سکیم کے تحت 70 ہزار کاشتکارخواتین اور مزارعین کو 45 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے گئے۔کاشتکاروں کو امدادی نرخ پر زرعی مشینری اور تصدیق شدہ بیج کیلئے 4 ارب 40 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔پیداواری لاگت میں کمی کیلئے 9 لاکھ کاشتکاروں کو 12 ارب روپے سے زائد سبسڈی دی جا چکی ہے۔ پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے جدید اریگیشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے ۔جدید ڈرپ اسپرنکلرسسٹم اور سولر سسٹم کیلئے سبسڈی کی مد میں 4 ارب روپے سے زائد دیئے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ فصلوں کا بیمہ متعارف کرایا گیا اور حکومت پنجاب اس ضمن میں ڈیڑھ ارب روپے بطور پریمئر ادا کر چکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کپاس کی امدادی قیمت 5 ہزار روپے ، گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے اور گنے کی 200 روپے سپورٹ پرائس مقرر کی۔ حکومت کے کسان دوست اقدامات کی بدولت گندم، گنا، مکئی سمیت 7 اجناس میں ریکارڈ پیدا وار حاصل ہوئی جس کی بدولت زرعی معیشت میں 600 ارب روپے کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدارنے کہا کہ بہاولپور میں نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ اور Inter-Cropping ریسرچ سنٹر کا افتتاح خوش آئند ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی میں30 کروڑ 46 لاکھ روپے کی لاگت سے 2.5 میگا واٹ سولر پاور پراجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔سولر پاور پلانٹ سے اسلامیہ یونیورسٹی کو 1.7 روپے فی یونٹ بجلی حاصل ہو گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز کے زیر اہتمام یونیورسٹی کالج آف نرسنگ قائم کیا گیا ۔ کالج آف نرسنگ میں بی ایس این ڈگری پروگرام،ایم ایس این اورپی ایچ ڈی نرسنگ کرائی جائے گی۔ طالبات کو نرسنگ کی جدید ترین تعلیم اور روزگار کے بہترین مواقع میسر ہوں گے۔ 
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوان کھلاڑیوں سے خصوصی لگائو رکھتی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی کے کرکٹ سٹیڈیم میں جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ بہت جلد بہاولپور میں مزید ترقیاتی منصوبے بھی لائے جا رہے ہیں۔بہاولپور ضلع میں 36 ارب 32 کروڑ روپے کے 187 ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں ۔ 12 ارب 54 کروڑ20 لاکھ روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت مزید 136 ترقیاتی منصوبے مزید لائے جائیں گے۔
 وزیر اعلی نے کہا کہ ڈیزرٹ برانچ کینال کی بہتری اور ہاکڑا کینال کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے۔ سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل 20انفلیٹ ایبل ربرڈیمزبنانے کا منصوبہ زیرغورہے۔
 وزیراعلیٰ نے کہا کہ چولستان میں ٹورازم، روڈز، واٹر اینڈ سینی ٹیشن سمیت 11محکموں میں مربوط ترقیاتی منصوبے لائے جائیںگے۔چولستان میں بے زمین مکینوں کو 27694 لاٹیں الاٹ کی جائیں گی۔چولستان میںالاٹمنٹ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے نومبر میں پی آئی ٹی بی کے بیلٹنگ سسٹم سے قرعہ اندازی ہوگی۔ 
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاﺅن ۔۔207 افراد گرفتار