راولپنڈی:مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونیوالے نوجوان کےلواحقین کا احتجاج

Aug 11, 2021 | 11:16:AM
راولپنڈی:مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونیوالے نوجوان کےلواحقین کا احتجاج
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کشمیریاں میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے نوجوان کےلواحقین کا ہسپتال اور مری روڈ پر احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والےعثمان کے لواحقین نے بینظیر ہسپتال کی ایمرجنسی اور مری روڈ پر احتجاج کیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ

پولیس نے عثمان کو سڑک سے اٹھا کر گولیاں ماریں اور جعلی پولیس مقابلے کا ڈرامہ رچایا۔ لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے پاس عثمان کو سڑک سے اٹھانے کی ویڈیو موجود ہے۔ دوسری جانب  ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان ڈکیتی ،دہشتگردی اور اقدام قتل میں مطلوب تھا، ملزم عثمان نے ساتھی کے ہمراہ پہلے پولیس پر فائرنگ کی اور جس کےبعد جوابی فائرنگ سے وہ زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نئی فلم میں کونسا مشکل کردار ادا کرینگے۔۔؟