وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبا کوخوشخبری سنا دی

Apr 11, 2023 | 11:38:AM
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبا کوخوشخبری سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ سنٹرل ماڈل سکول کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارہ بنایا جائیگا،طلبا کو سپیشل سٹوڈنٹ پیکیج دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی تاریخی عمارت کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا،سکول میں اے لیول او راولیول کلاسز شروع کرنے کی تجویز دی گئی،نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے گا،ٹیسٹ کے بعد بہترین طلبا کو داخلہ دیاجائے گا۔
سنٹرل ماڈل سکول کے طلبا کو یونیفارم اورسکالر شپ ملے گئی،طلبا کی آمدورفت کیلئے سکول بس مہیا کی جائے گی،سنٹرل ماڈل سکول جیسے تعلیمی ادارے اثاثہ ہیں،سنٹرل ماڈل سکول کی عظمت رفتہ کو بحال کیاجائے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب،سیکرٹری سکول ایجوکیشن اورمتعلقہ حکام  نے شرکت  کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی