مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 23ویں وزیر اعظم منتخب

Apr 11, 2022 | 17:00:PM
شہباز شریف, وزیر اعظم, منتخب, تحریک عدم اعتماد,
کیپشن: نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 23ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔شہباز شریف کو 174ارکان نے ووٹ دیا۔

نتیجے کے اعلان کے بعد کل کی اپوزیشن نے حکومتی بنچ سنبھال لئے اور شہباز شریف قائد ایوان کا نشست پر براجمان ہو گئے۔واضح رہے تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے استعفے دینے کا بھی اعلان کیا۔
 تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی معذرت کے بعد پینل آف چیئر ایاز صادق نے قائد ایوان کے انتخاب کرایا، ایوان میں 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد بعد ہال اور لابی کے دروازے بند کر دئیے گئے اور ارکان کو اے اور بی لابی میں جانے کےلئے کہا گیا، جس کے بعد ووٹنگ ہوئی ۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر پینل آف چیئر سر دار ایاز صادق نے نتائج کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ شہباز شریف کو ایوان میں 174ووٹ ملے تاہم ان کے مد مقابل شاہ محمود قریشی کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے ۔اعلان ہوتے ہی شہباز شریف آصف علی زر داری ، بلاول بھٹو زر داری ، جے یو آئی کے اسعد محمود سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے پاس گئے ان کے ساتھ مصافحہ اور شکریہ ادا کیا اس موقع پر تمام اتحادیوں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکبا ددی ۔ شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوتے ہی قائد ایوان کی کرسی سنبھال لی ۔ اس موقع پر مہمانوں کی گیلریوں میں موجود تمام جماعتوں کے کارکنوں نے پر پرجوش نعرے لگائے ۔
واضح رہے تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے استعفے دینے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔تنخواہوں ،پنشن میں اضافہ۔لیپ ٹاپ سکیم بھی شروع۔شہباز شریف کا فلاحی اقدامات کا اعلان