آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو دیوالیہ ہوجاتے ، وزیرخزانہ

Sep 10, 2022 | 17:16:PM
مفتاح اسماعیل ، بیان
کیپشن: مفتاح اسماعیل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے، ہم آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جاتے تو بینک کرپٹ ہوجاتے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم جب حکومت میں آئے تو نہیں معلوم تھا کہ حکومت رہے گی یا نہیں،ہم نے یہ بھی سوچا تھا کہ شاید نگران حکومت آجائے گی، پھر پتہ چلا نگران سیٹ اپ آ گیا تو آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہو گا۔ ان کا کہناتھا کہ 24بلین ڈالرز باہر دینے تھے،ہمیں 36بلین ڈالر ز کی ضرورت تھی،فرنس آئل اور کوئلہ بھی مہنگا ہو گیا،ہمیں اسی دنیا میں رہنا ہے ، پرانی دنیا میں نہیں رہ سکتے۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ہمیں ٹیکس پیئرز بڑھانے کی ضرورت ہے،ٹیکس بڑھانے پر مجھے کوئی خوشی نہیں ملتی کیوں کہ میں بھی تاجر ہوں،میری کوشش تھی کہ ریٹلرز پر تھوڑا ٹیکس لگا دیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ گزشتہ چار سال میں بجلی کے منصوبے پر کام نہیں ہوا ۔دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،یواے ای اور سعودی عرب سے ہم سستا تیل بیچ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام، سیلاب متاثرین کی امداد بڑھا دی