وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام، سیلاب متاثرین کی امداد بڑھا دی

Sep 10, 2022 | 15:00:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام، سیلاب متاثرین کی امداد بڑھا دی
کیپشن: وزیر اعلی پنجاب
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد بڑھا کر 10 لاکھ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر منیب سلطان نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سیلاب کے بعد ریلیف کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت متاثر ہوا ہے، غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، موسمیاتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمیں غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔

چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی ہے، وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع رقم سے متاثرین کی آبادکاری بھی کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے سب کو آگے آنا ہوگا۔