وزیراعظم کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس: عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

Sep 10, 2022 | 12:13:PM
احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس ارسال کر دیا تھا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس ارسال کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور انتونیو گوتریس کی سکھر آمد، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

تحریری فیصلہ میں لکھا گیا کہ نیب ریفرنس متعلقہ فورم پر دائر کرے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز متعلقہ فورم پر پیش ہوں، نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت احتساب عدالت کے پاس مزید ٹرائل کا اختیار نہیں ہے، دونوں ملزمان پانچ پانچ لاکھ کے شورٹی بونڈز جمع کروائے۔

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا تھا۔