شمشان گھاٹ میں گیس ختم،3دن آدھی جلی لاش بھٹی میں پڑی رہی

Sep 10, 2021 | 21:48:PM
شمشان گھاٹ میں گیس ختم،3دن آدھی جلی لاش بھٹی میں پڑی رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارت کے شہر ممبئی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک62 سالہ ہندو شخص کی لاش کو  شمشان گھاٹ میں تدفین کے لئے لایا گیا۔ جب آخری رسومات ادا کرنے کے لئے لاش کو گیس کی بھٹی میں ڈالا گیا تو کچھ دیر بعد گیس سلنڈر کے ختم ہونے کی وجہ سے آدھی لاش جلتی ہوئی حالت میں بھٹی کے اندر رہ گئی ۔ گیس نہ ملنے کی وجہ سے تین دنوں تک لاش بھٹی میں پڑی رہی۔

بھارتی نجی ٹی وی کے ویب رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے بھائندر ویسٹ کے بھولا نگر کمپلیکس  کےشمشان گھاٹ کی بھٹی میں پڑی لاش ایک آشرم میں رہنے والے شہری کی تھی، جس کا نام موہن وسنت بھائی پٹیل تھا۔اس کی موت کے بعد میت کو  بھولا نگر کمپلیکس کے شمشان گھاٹ لایا گیا تھا ، آخری رسومات کے لئے میت کو گیس کی بھٹی میں جلانے کے لئےرکھا گیا۔  گیس ختم ہونے کی وجہ سےاس کی پوری لاش نہ جل سکی۔ جب لاش جلانے والوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر اپنے سینئر افسران سے گیس سلنڈر کا مطالبہ کیا لیکن حکومتی عہدیداروں اور ملازمین کی بے حسی کی وجہ سے گیس سلنڈر ملنے میں وقت لگا اور لاش بھٹی کے اندر تین دن موجود رہی۔اس معاملے میں میونسپل کارپوریشن کےسٹی انجینئر کے مطابق تحقیقات کے بعد قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مجھ سے شادی کرو گی۔۔ شاہ رخ کے سوال پر پریانکا چوپڑا نے کیا جواب دیا۔۔ جانئے