معروف میوزک کمپنی ای ایم آئی کی جانب سے گلوکاری سے وابستہ شخصیات میں رائیلٹی چیک تقسیم

Oct 10, 2023 | 00:19:AM
معروف میوزک کمپنی ای ایم آئی کی جانب سے گلوکاری سے وابستہ شخصیات میں رائیلٹی چیک تقسیم
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان کی میوزک انڈسٹری کی بڑی کمپنی ای ایم آئی کی جانب سے گلوکاری سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کیے گئے۔

فلیٹیز ایکسپریس ہوٹل میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جہاں میزبانی کے فرائض نغمہ ساز گروپ کے روح رواں گلوکار تنویر آفریدی اور عارف بٹ نے انجام دیے۔

اس موقع پر پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار وجاہت عطرے کا چیک ان کے بیٹے علی عطرے نے وصول کیا جبکہ موسیقار امجد بوبی کا چیک ان کے بیٹے فیصل بوبی نے وصول کیا۔

اسی طرح گلوکار شوکت علی کا چیک ان کے بیٹے امیر شوکت علی نے سینئر صحافی طاہر سرور میر سے وصول کیا جبکہ موسیقار کمال احمد کا چیک ان کے بیٹے شاہد کمال اور صلاح الدین نے وصول کیا۔

موسیقار عاشق حسین کا چیک ان کے بیٹے محمد اکرم نے استاد رفاقت علی خان سے وصول کیا جبکہ موسیقار خلیل احمد کا چیک ان کے بیٹے خالد خلیل نے استاد رفاقت علی خان سے وصول کیا۔

یہ بھی پڑھیے: گلوکار ملکو کا نیا گانا ’باوا جی‘ ریلیز کردیا گیا 

موسیقار نذیر علی کا چیک ان کے بیٹے شاہد نذیر علی نے نشو بیگم سے وصول کیا جبکہ  شاعر کلیم عثمانی کا چیک ان کی بیوہ نے وصول کیا۔

موسیقار مجاہد حسین نے اپنے والد استاد نتھو خان کا چیک وصول کیا جبکہ نشو بیگم نے اپنے شوہر تسلیم فاضلی کا چیک وصول کیا۔

تقریب میں استاد طافو خان، استاد رفاقت علی خان، ذوالفقار علی، طارق طافو،علی عطرے، شاہد کمال، صلاح الدین، فیصل بوبی، مجاہد حسین، محمد اکرم، نعیم وزیر، ادریس خان، امیر شوکت، محسن جعفر، اجمل دیوان،عارف بٹ، حمیرا ارشد اور دیگر شامل تھے۔