پی ٹی آئی کی دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست خارج

Oct 10, 2022 | 18:39:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی، دفعہ144، نفاذ کے خلاف، درخواست ناقابل سماعت قرار
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیکر خارج کردی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی کی اب بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خاطرخواہ نمائندگی ہے،پی ٹی آئی ایوان میں دفعہ 144 کیخلاف بل کر اسے ختم کر سکتی ہے ۔
فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی کے پاس پارلیمنٹ کا متبادل فورم موجود ہے،امن وامان کا معاملہ ایگزیکٹو کااختیار ہے، ایگزیکٹو کے فیصلوں اور رائے کا متبادل عدالتی فورم نہیں ،دفعہ 144 کے تحت اگر کوئی اختیار کا غلط استعمال ہو تب ہی معاملہ عدالت آ سکتا ہے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ اسد عمر دفعہ 144 کے تحت ایگزیکٹو کے کسی فعل سے متاثرہ نہیں ہیں ،صرف دفعہ 144 کا نفاذ ہونا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی