سیکرٹری جنرل رابطہ عالمی اسلامی، ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو ہلالِ پاکستان سے نوازا گیا

Oct 10, 2022 | 15:53:PM
ہلال ِ پاکستان ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کی جانب سے یتیم بچوں کی کفالت، صحت، سماجی شعبوں اور پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔
کیپشن: سیکرٹری جنرل رابطہ عالمی اسلامی، ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو ہلالِ پاکستان سے نوازا گیا
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیکرٹری جنرل رابطہ عالمی اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو ہلالِ پاکستان عطا کیا۔

ہلال ِ پاکستان ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کی جانب سے یتیم بچوں کی کفالت، صحت، سماجی شعبوں اور پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔

بعد ازاں صدر مملکت سے  سیکرٹری جنرل رابطہ عالمی اسلامی ، ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات بھی کی۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی شریک ہوئے۔

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ "اسلامو فوبیا" مسلمانوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔ اسلام کے حوالے سے دنیا میں  پائے جانے والے خوف کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ 

صدر مملکت نے پاکستان کی انتہائی اہم مالی ضروریات  اور سیلاب زدگان کی تکالیف کم کرنے کیلئے فراخدلی سے مدد فراہم کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔