(24 نیوز) وزیراعظم کی جانب سے عرفان قادر کو معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسحاق ڈار اور عرفان قادر کی تقرریوں کے بعد کابینہ کا حجم 74 رکنی ہوگیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم کی کابینہ میں 35 وفاقی وزرا اور 7 وزرائے مملکت موجود ہیں۔
وزیر اعظم کے 4 مشیر، 28 معاونین خصوصی ہیں، مفتاح اسماعیل بغیر وزارت کے وفاقی وزیر برقرار ہیں۔