آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان آج ہوگا

Oct 10, 2022 | 12:29:PM
اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ اس سلسلے میں گورنر اسٹیٹ بینک جیمل احمد کی صدارت میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے
کیپشن: سٹیٹ بینک پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ اس سلسلے میں گورنر اسٹیٹ بینک جیمل احمد کی صدارت میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، 1 روپیہ 92 پیسے سستا ہوگیا

 کمیٹی معاشی اعداوشمار کا جائزہ لے کر شام میں اعلان کرے گی۔ اس وقت موجودہ شرح سود 15 فیصد پر ہے۔ معاشی ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شرح سود برقرار رہنے کی امید ہے کیونکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19 فیصد سے کم ہوا ہے جبکہ اسی دو ماہ میں برآمدات میں 11 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 2 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کموڈیٹی کی قیمتوں میں کمی سے آگے چل کر بھی فائدہ ہوگا۔ عالمی مارکیٹ میں کوئلے اور اسٹیل کی قیمت میں بھی کمی ہورہی ہے اور روپے کی قدر میں مسلسل بہتری سے درآمدی لاگت بھی مسلسل کم ہورہی ہے۔